حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیة الله العظمی جوادی آملی نے اپنے درس تفسیر قرآن میں کہا کہ استکباری طاقتیں اور صہیونیزم، یہ لوگ جو یمنی مظلوم عوام کو خون میں نہلادیاہے اور جنہوں نے اپنے بجٹ کا ایک اہم حصہ قتل کے ہتھیار بنانے پر خرچ کرتے ہیں یہ سب جہنم کی آگ کا ایندہن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وه لوگ جو کرپشن اور چوری کرتے ہیں اور غریبوں کے حق پر ڈاکا ڈالتے ہیں اور ظالموں میں ان کا شمار ہوتا ہے، سب جہنم کی آگ کا ایندہن ہیں۔
آیة الله العظمی جوادی آملی نے مزید فرمایا عذاب اور آتش جہنم کا اصلی وجہ انسان کا دل ہے کیونکہ نیت اور اراده کا مرکز دل ہے اور انسان کے اعضا اور جوارح عمل کرنے میں دل کے تابع ہیں۔
انہوں نے مزید کہا اگر قیامت اور جہنم اور عذاب کی حقیقت سے لوگ واقف ہوجائیں نہ کوئی کیسی پر ظلم کریگا اور نہ ہی کیسی کا حق چہیننے کے لیے تیار ہوگا۔
آیة الله العظمی جوادی آملی نے آخر میں توبہ کی اہمیت کو بیان کرتے ہوے فرمایا کہ توبہ اور پلٹنے کا راستہ همیشه کهلا ہے اور رب ذوالجلال کا ارشاد ہے ﴿یا أَیهَا الَّذینَ آمَنُوا تُوبُوا إِلَی اللَّهِ تَوْبَةً نَصُوحاً﴾
آپ کا تبصرہ